اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان نے راستنورہ پورٹ بند ہونےکے بعد بحیری احمر میں سعودی پورٹ سے تیل لینےکا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق زائد تیل نکالنے کیلئے ملکی ریفائنریز حکمت عملی تیار کررہی ہیں۔ پیٹرول بچت کیلئے ورک فرام ہوم پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
انڈسٹری ذرائع نے بتایا کہ دیگر ذرائع سے ایل این جی بہت مہنگی ہے، مہنگی ایل این جی کے بجائے بندکنوؤں سے پیداوار لینے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول خریداری سنگاپور سے کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟















