بصرہ (اے بی این نیوز ) عراق کے شہر بصرہ میں ایک امریکی لڑاکا طیارے کے گرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ بصرہ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور مقامی سیکیورٹی ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
بصرہ پولیس اور عراقی سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ طیارے کے پائلٹ کی تلاش جاری ہے اور امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز علاقے میں چھان بین کر رہی ہیں تاکہ پائلٹ کو محفوظ طریقے سے تلاش کیا جا سکے۔ ابھی تک اس واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں سامنے آ سکیں کہ طیارہ گرنے کی وجہ تکنیکی خرابی تھی یا کسی اور وجہ سے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد دھواں اور آگ کے شعلے دیکھے گئے، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ حادثے والے مقام کے قریب نہ جائیں اور سیکیورٹی فورسز کی ہدایات پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں :ایران کیخلاف زمینی جنگ کا آغاز کہاں سے ہو گا،بڑی خبر سامنے آگئی















