نیویارک(اے بی این نیوز ) اسرائیل کی جانب سے ایرانی کرد گروپوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے بارے میں امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل کئی مہینوں سے ایرانی کرد گروپوں کو فوجی ساز و سامان فراہم کر رہا ہے تاکہ ان کی لڑائی کی صلاحیت میں اضافہ ہو سکے۔
عالمی خبر رساں ادارے وال سٹریٹ جرنل کے مطابق اگر ایران میں زمینی جنگ شروع ہوتی ہے تو اس کے ابتدائی حملے ممکنہ طور پر کرد علاقوں سے کیے جا سکتے ہیں، کیونکہ وہاں موجود گروپس پہلے سے ہتھیاروں سے لیس ہیں اور کسی بھی فوجی کارروائی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اخبار کے مطابق ایرانی کرد آبادی ملک کی کل آبادی کا تقریباً دس فیصد ہے اور وہ بنیادی طور پر ایران کے شمالی اور مغربی حصوں میں آباد ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر کرد علاقوں سے جنگ کے ابتدائی حملے کیے گئے تو یہ ایران کے اندرونی سیکورٹی ماحول پر براہ راست اثر ڈال سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر ایران کی فوجی حکمت عملی کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :امریکی کمپنی کے زیر اہتمام چلنے والے آئل فیلڈ پر حملہ ،آگ لگ گئی،جا نئے تفصیل















