اہم خبریں

ایران کو سرپرائز دینگے، خطے میں کچھ بڑا ہو نے جا رہا ہے، اسرائیلی آرمی چیف کا ایرانی قیادت کے حوالے بڑا اقدام،جانئے کیا

تل ابیب(اے بی این نیوز ) اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ایران کے خلاف جنگ کے اگلے مرحلے کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے
اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری کارروائی اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس مرحلے میں ایسے اقدامات کیے جائیں گے جو ایران کے لیے غیر متوقع ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایران کو ایک بڑا سرپرائز دینے جا رہا ہے تاہم اس سرپرائز کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔ اگلے مرحلے میں ایران کی باقی ماندہ قیادت اور اس کی فوجی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں موجود ہے اور ہر ممکن حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے تاکہ ایران کی عسکری طاقت کو مزید کمزور کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کیلئے بڑا ریلیف؟جا نئے عید کہاں منائیں گے

متعلقہ خبریں