اہم خبریں

عمران خان کیلئے بڑا ریلیف؟جا نئے عید کہاں منائیں گے

اسلام آباد(اے بی این نیوز ) سینیٹر اور معروف وکیل علی ظفر نے ایک اہم اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی آئندہ عید گھر پر ہونے کی امید ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں اور عوامی سطح پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

علی ظفر نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ قانونی معاملات میں پیش رفت جاری ہے اور انہیں امید ہے کہ عمران خان کو جلد ریلیف مل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانونی ٹیم مسلسل کوششیں کر رہی ہے اور عدالتوں میں مختلف درخواستوں پر کارروائی جاری ہے، اسی لیے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عید کے موقع پر عمران خان اپنے گھر پر موجود ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے اور عدالتوں سے مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔ علی ظفر کے اس بیان کے بعد تحریک انصاف کے حامیوں میں امید کی ایک نئی لہر دیکھی جا رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی یہ خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں :خطے میں بڑی ہلچل،بھارت اور کینیڈا میں اہم معاہدہ،پاکستان کا اظہارِ تشویش،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں