اہم خبریں

امریکہ نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ،جا نئے کیوں

اسلام آبا( اے بی این نیوز   ) امریکی حکومت نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ممکنہ احتجاج اور مظاہروں کے خدشے کے باعث اپنے عملے اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سفارتخانے کے مطابق 6 مارچ کو ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ احتجاجی سرگرمیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے پیش نظر امریکی سفارتی عملے کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارتی عملے کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

امریکی سفارتخانے نے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ بڑے اجتماعات، ہجوم اور مظاہروں سے دور رہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مقامی میڈیا پر نظر رکھیں، تازہ صورتحال سے آگاہ رہیں اور اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے خود بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں اور ایسے مقامات سے دور رہیں جہاں احتجاج یا ہجوم کا امکان ہو۔ سفارتخانے نے واضح کیا کہ احتیاطی اقدامات کا مقصد شہریوں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

مزید پڑھیں :ٹرمپ کایران کے حوالے سے پلان اے ناکام ، پلان بی بھی کامیاب نہیں ہوگا، عباس عراقچی

متعلقہ خبریں