لاہور ( اے بی این نیوز )پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے دوران مستحق خاندانوں کو 10,000 روپے نقد امداد دی جارہی ہے۔ اس سہولت کے لیے اب راشن کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی، تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
ا مداد کا پیسہ پہلے ہی اہل افراد کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔کارڈ کی شرط ختم کر دی گئی ہے تاکہ آسانی سے پیسے حاصل کیے جا سکیں۔ پنجاب سوشل سیکیورٹی اسکیم میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے اور بینک آف پنجاب سے رسید کا پیغام موصول ہونا چاہیے۔
10,000 روپے وصول کرنے کا طریقہ اس طرح ہے کہ اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) ساتھ لے جائیں۔ بینک یا ایجنٹ کے ذریعے HBL Konnect، UBL Omni، یا Alfa Pay پر جائیں۔ اپنا رجسٹرڈ موبائل نمبر اور بینک سے موصول 6 ہندسوں کا کوڈ دکھائیں۔بایومیٹرک تھم ویریفیکیشن مکمل کریں اور ایجنٹ آپ کو نقد رقم دے گا۔* لین دین مکمل ہونے پر موبائل پر تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔
اپنے PIN، بینک کی تفصیلات یا OTP کسی کو نہ دیں تاکہ فراڈ سے بچا جا سکے۔یہ امداد پروگرام پنجاب حکومت کی طرف سے رمضان کے موقع پر غریب اور متوسط طبقے کی مدد کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا نیا فارمولہ؟جانئے اب کب اور کیسے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا؟















