لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کیلئے 6 دن کا وقفہ اس لئے رکھا ہے کیوں کہ اس دوران قومی اسمبلیوں کے استعفوں کیلئے کارروائی کرنی ہے۔اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے اپنی انکھوں سے اس لیڈر کو دیکھا جو اپنی ٹوٹی ہوئی ٹانگ اور تیز بخار کے ساتھ پوری رات جاگا، صرف ڈیڑھ گھنٹے کی نیند لی اور اس کے بعد تکلیف اور کرب کی کیفیت میں مسلسل کام کر رہا ہے۔