تہران ( اے بی این نیوز )ایران نے خلیجی خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر بڑے پیمانے پر حملوں کا دعویٰ کرتے ہوئے خطے کی صورتحال کو انتہائی کشیدہ بنا دیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں امریکہ کے تقریباً بیس فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ان اہداف میں بحرین، کویت اور متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی فوجی تنصیبات شامل ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ کارروائیاں ڈرونز اور مختلف نوعیت کے میزائلوں کے ذریعے کی گئیں۔ دعویٰ کیا گیا کہ حملے انتہائی منصوبہ بندی کے ساتھ کیے گئے اور مخصوص فوجی تنصیبات کو ہدف بنایا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ کارروائیاں امریکہ کے خلاف جوابی اقدام کے طور پر کی گئی ہیں، جن کا مقصد مبینہ جارحیت کا جواب دینا تھا۔
علاقائی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملوں کے بعد خلیجی ممالک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ فضائی حدود اور اہم تنصیبات کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ بعض مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، تاہم فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں :سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، جانیں کیا اہم اطلاع جاری ہوئی















