کراچی ( اے بی این نیوز ) کراچی سے موصولہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ فی تولہ سونا 2 ہزار 800 روپے سستا ہو گیا ہے۔نئی قیمتوں کے تحت 24 قیراط فی تولہ سونا 5 لاکھ 37 ہزار 162 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 2 ہزار 401 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 529 روپے پر آ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ڈالر ریٹ میں تبدیلی اور سرمایہ کاری کے رجحانات سونے کی قیمتوں پر براہِ راست اثر انداز ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 28 ڈالر سستا ہو کر 5 ہزار 144 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر یہی رجحان برقرار رہا تو مقامی مارکیٹ میں بھی مزید کمی کا امکان موجود ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
مزید پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں















