اسلام آباد(اے بی این نیوز)اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ نے منظم کار چور گینگ کے 3 ارکان کو گرفتار کر کے 40 لاکھ روپے مالیت کی 5 مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں نعمان رشید، محمد عرفان اور فخر عالم شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ گینگ 8 سے زائد مقدمات میں پہلے بھی ریکارڈ یافتہ ہے اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں متعدد گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
ملزمان تھانہ آبپارہ، مارگلہ، شہزاد ٹاؤن اور انڈسٹریل ایریا پولیس کی تلاش میں تھے۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ کی مؤثر حکمت عملی کے نتیجے میں یہ منظم گروہ گرفتار کیا گیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی کاروائیوں کا مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور منظم کار چور گینگز کا خاتمہ ہے، اور یہ کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں۔بلوچ رہنما شفیق الرحمن مینگل پیپلزپارٹی میں شامل















