لاہور(اے بی این نیوز)لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کی منظور کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔سول جج لاہور نسیم اختر ناز کو عہدے سے برطرف کیا گیا ،نوٹیفکیشن
سول جج راولپنڈی محمد اسلم کو مس کنڈکٹ کے الزام ثابت ہونے پر برطرف کیا گیا ،سول جج جہلم سرمد سلیم کو بھی عہدے سے برطرف کیا گیا، سول جج سرمد سلیم ایک ماہ کی چھٹی لیکر بیرون ملک گئے، سول جج نے دوبارہ چارج لیے بغیر استعفی بھجوا دیا ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سیشن جہلم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی،انکوئری میں ثابت ہوا کہ سول جج نے چھٹیوں کے بعد آفس کا چارج لیے بغیر استعفی بھجوایا ۔
مزید پڑھیں۔عید الفطر 2026: نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟ سرکاری گائیڈ لائن جاری















