اہم خبریں

پاکستان کی نیوکلیئر سفارتکاری نے عالمی سطح پر ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)پاکستان کی نیوکلیئر سفارتکاری نے عالمی سطح پر ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز نے چشمہ یونٹ 5 کے سیف گارڈز معاہدے کی متفقہ منظوری دے دی ہے، جسے سفارتی اور تکنیکی دونوں حوالوں سے تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ منظوری عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کے پرامن ایٹمی پروگرام پر بھرپور اعتماد کا اظہار سمجھی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق سیف گارڈز معاہدے کی منظوری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے نیوکلیئر تنصیبات عالمی معیار کے مطابق محفوظ، شفاف اور بین الاقوامی ضوابط کے تابع ہیں۔

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 کی پیداواری صلاحیت 1200 میگاواٹ ہوگی اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ یونٹ 2030 تک فعال ہو کر قومی گرڈ میں شامل ہو جائے گا۔ اس نئے منصوبے سے کم کاربن بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی۔

مزید پڑھیں :پی ٹی اے نے موبائل نیٹ ورکس کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی،جا نئے کونسا نیٹ ورک کس نمبر پر ہے

متعلقہ خبریں