اسلام آباد ( اے بی این نیوز)پی ٹی اے نے موبائل نیٹ ورکس کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی۔ پاکستان میں اوسط انٹرنیٹ اسپیڈ 18.60 Mbps ریکارڈ کی گئی۔ زونگ (Zong) ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ اسپیڈ میں سب سے آگے
آن لائن گیمنگ کے لیے ‘یوفون’ (Ufone) بہترین نیٹ ورک قرار۔ جاز (Jazz) کا اسلام آباد اور پشاور سمیت 5 بڑے شہروں میں راج۔ ملک بھر میں صارفین 93 فیصد وقت موبائل سگنلز سے منسلک رہتے ہیں۔
ملتان اور کوئٹہ میں انٹرنیٹ کی سب سے زیادہ اسپیڈ ریکارڈ کی گئی۔ پی ٹی اے اعلامیہ جا ری کیا گیا کہ رپورٹ کا مقصد کمپنیوں کے درمیان مقابلے کی فضا پیدا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان کیخلاف افغان سرزمین سے دہشتگردی ناقابل قبول ہے،فیلڈمارشل کاجنوبی وزیرستان کادورہ















