اہم خبریں

موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگانے کا معاملہ،عدالت عالیہ نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگانے کے انتظامی حکم کے خلاف دائر درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت عالیہ نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات دن میں جواب طلب کر لیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ فوری طور پر روکا جائے کیونکہ اس عمل سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم ابتدائی سماعت کے دوران فوری حکم امتناع جاری نہیں کیا گیا، جس پر سائلین کی نظریں آئندہ سماعت پر مرکوز ہو گئی ہیں۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایم ٹیگ کا مقصد موٹر وہیکل کی شناخت اور رجسٹریشن کو مؤثر بنانا ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام شہریوں کی سہولت اور سیکیورٹی کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ گاڑیوں کا ریکارڈ منظم انداز میں محفوظ رکھا جا سکے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کسی بھی انتظامی حکم کو قانونی طریقہ کار کے تحت نافذ کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ٹیگ کے نفاذ کے باعث عوام کو غیر ضروری پریشانی اور اضافی اخراجات کا سامنا ہے، جس پر عدالتی نگرانی ضروری ہے۔

مزید پڑھیں :اسلحہ کے ذخائر محدود ہیں،امریکی محکمہ دفاع کی اندرونی بریفنگ سامنے آگئی،ٹرمپ سخت پریشان

متعلقہ خبریں