اہم خبریں

بریکنگ نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایران کو نیا سپریم لیڈر مل گیا ،جا نئے کون

ریاض ( اے بی این نیوز    ) ایران کو نیا سپریم لیڈر مل گیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فیصلہ ایران کے اعلیٰ علما اور متعلقہ اداروں کی مشاورت سے کیا گیا۔ تاہم ایرانی حکام کی جانب سے باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری ہونا ابھی باقی بتایا جا رہا ہے۔تہران سے عرب میڈیا کے حوالے سے اہم دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ کو منتخب کیا گیا ہے۔
عرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ انتخاب اسمبلی آف ایکسپرٹس کے آن لائن اجلاس میں کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملک کی موجودہ سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر اجلاس ورچوئل انداز میں منعقد ہوا جس میں اکثریتی رائے سے فیصلہ کیا گیا۔ابھی تک ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی�
مجتبیٰ خامنہ ای طویل عرصے سے ایرانی سیاست اور مذہبی حلقوں میں بااثر سمجھے جاتے رہے ہیں۔ ان کی نامزدگی کو بعض حلقے تسلسل کی پالیسی قرار دے رہے ہیں، جبکہ ناقدین کے نزدیک یہ فیصلہ ایران کی داخلی سیاست پر دور رس اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں :آبنائے ہر مز میں بڑی جنگ شروع ہو نے جا رہی ہے،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں