دبئی ( اے بی این نیوز ) امریکی قونصل خانے کے قریب ڈرون حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے بعد دبئی میڈیا آفس نے بھی تصدیق کی ہے کہ قونصل خانے کے قریب ایک ڈرون گرا جس کے نتیجے میں محدود نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا اور صورتحال کو مکمل کنٹرول میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ عمارت کو بھی معمولی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرون حملہ محدود نوعیت کا تھا، تاہم اس کے پس منظر اور ذمہ داران کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں :اسرائیل دھماکوں سے لرز اٹھا، ایران نےمیزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملہ کر دیا















