اہم خبریں

ایران کے نئے وزیر دفاع کو بھی شہید کر دیا گیا،جا نئے تفصیل

تہران ( اے بی این نیوز    )ایران کے نئے وزیر دفاع مجید ابن الرضا امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہو گئے۔ مجید ابن الرضا کو دو دن قبل ہی ایران کا نیا وزیر دفاع مقرر کیا گیا تھا، تاہم حملے میں وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ برطانوی ریسرچ ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل، امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کی صورتحال تشویشناک ہے۔ اس دعوے کی ابتدا اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے سوشل میڈیا پر کی جبکہ چند بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹس نے بھی اسے عام کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجید ابن الرضا اپنی تعیناتی کے صرف 24 گھنٹوں کے اندر اسرائیلی حملے میں مارے گئے،

تاہم اس حوالے سے نہ اسرائیل اور نہ ہی ایران نے کوئی تصدیق یا تردید جاری کی ہے اور ابھی تک کسی مستند خبر رساں ادارے نے بھی اس کی تصدیق نہیں کی۔ ایران کے صدر نے مجید ابن الرضا کو اسلامی انقلابی گارڈ کور کے جنرل ہونے کی بنیاد پر قائم مقام وزیر دفاع مقرر کیا تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تبریز، تہران اور ارمیہ میں دھماکے ہوئے جبکہ شہر بوشہر کے ایئرپورٹ پر حملے میں ایئرکیریئر اور ریاستی اسمبلی آف ایکسپرٹس کی عمارت مکمل تباہ ہو گئی۔ رائٹرز کے مطابق اسمبلی آف ایکسپرٹس کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جو ایران کے اگلے سپریم لیڈر کے انتخاب میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔

مزید پڑھیں :ایران کا حملہ،بحرین میں امریکی فوجی اڈہ تباہ، امریکی کمانڈروں کی رہائش گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا

متعلقہ خبریں