اہم خبریں

ایران کا حملہ،بحرین میں امریکی فوجی اڈہ تباہ، امریکی کمانڈروں کی رہائش گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا

تہران ( اے بی این نیوز    )ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین میں موجود امریکی فضائی و بحری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جس میں میزائل اور ڈرون حملے شامل تھے۔ ایرانی مؤقف کے مطابق کارروائی میں امریکی اڈے کے مخصوص حصوں اور اعلیٰ امریکی کمانڈروں کی رہائش گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔جس مقام کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ بحرین میں قائمUnited States Fifth Fleet
ہیڈکوارٹر ہے، جو امریکی بحریہ کی خلیجی سرگرمیوں کا مرکزی مرکز سمجھا جاتا ہے۔ یہ اڈا دارالحکومت منامہ کے قریب واقع ہے اور خطے میں امریکی فوجی موجودگی کی علامت مانا جاتا ہے۔

تاہم اس دعوے پر اب تک امریکہ یا بحرین کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ عسکری تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات موجودہ کشیدگی کے تناظر میں معلوماتی اور نفسیاتی جنگ کا حصہ بھی ہو سکتے ہیں، اس لیے آزاد ذرائع سے تصدیق نہایت اہم ہے۔

مزید پڑھیں :قطرنے ایران پر حملہ کر دیا

متعلقہ خبریں