اہم خبریں

امریکہ انسانی قاتل اور مجرم ہے، ٹرمپ جیسے افراد سے امن کی امید رکھنا سوالیہ نشان ہے،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(اے بی این نیوز    ) مولانا فضل الرحمان نے ایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

مولانا فضل الرحمان نے ایران پر امریکی اور صہیونی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ صیہونیت اور یورپ کے گٹھ جوڑ نے پہلے فلسطین پر قبضہ کیا اور اب بھی وہاں شدید تناؤ اور طویل جنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کی مضبوط حمایت پر ایران کے خلاف جنگ کی دوسری قسط شروع کی گئی ہے، اور بیہودہ الزامات لگا کر ان حملوں کا جواز پیش کیا جا رہا ہے۔

رہنما نے زور دیا کہ ایران اس وقت نہ صرف اپنا بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے اور عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ایران کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ضروری ہے اور امت مسلمہ کو باہم دست و گریباں ہونے کی بجائے صیہونیت کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے امریکہ کو انسانی قاتل اور مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق اور قیام امن کی کوششیں امن کے نام پر دھبہ بن گئی ہیں، اور حکمرانوں کی جانب سے ٹرمپ جیسے افراد سے امن کی امید رکھنا سوالیہ نشان ہے۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پاک ایران تعلقات میں مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ آپ کی آمد اطمینان کا باعث ہے اور فتح عالم اسلام کی ہوگی۔

مزید پڑھیں :ایران کا ایٹمی دھماکہ ……یا زلزلہ

متعلقہ خبریں