اہم خبریں

ایران کا ایٹمی دھماکہ ……یا زلزلہ

تہران ( اے بی این نیوز    ) ایران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے محفوظ مقامات کی طرف گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نےدعویٰ کیا ہے کہ یہ زلزلہ ممکنہ طور پر ایران کے ایٹمی تجربے کے اثرات کا نتیجہ ہو سکتا ہے، جبکہ مغربی دفاعی ماہرین نے اسے ایرانی جوہری تجربے سے منسلک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق فارس صوبے کے خنج کے قریب صبح کے وقت زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.3 تھی اور گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز گارش کے بڑے دیہی علاقے سے تقریباً پچپن کلومیٹر شمال اور شمال مغرب میں واقع تھا۔

علاقائی حکام نے شہریوں سے ہنگامی اقدامات کرنے اور محفوظ مقامات کی طرف جانے کی ہدایت جاری کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، لیکن مقامی لوگوں نے خوف کے سبب گھروں سے باہر نکل کر عارضی پناہ گاہوں میں پناہ لی۔

مزید پڑھیں :ایران کے صدر کا ایران کی قوم کے نام اہم پیغام جاری،جنگی صورتحال بارے بڑا انکشاف،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں