اہم خبریں

ایران کے صدر کا ایران کی قوم کے نام اہم پیغام جاری،جنگی صورتحال بارے بڑا انکشاف،جا نئے تفصیل

تہران ( اے بی این نیوز  ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر اپنے تازہ پیغام میں کہا ہے کہ ایران میں ایمرجنسی صورتحال کے باوجود ملک کی زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک کے تمام صوبوں کے گورنرز کے ساتھ ان کا براہ راست رابطہ قائم ہے اور صورتِ حال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے۔

صدر نے عوام کو اعتماد دلایا کہ ایران میں شہری اور کاروباری سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں اور انتظامیہ حالات پر قابو پانے کے لیے فعال اقدامات کر رہی ہے۔ ان کے مطابق حکومت کی کوشش ہے کہ ہر شہری کے لیے ضروری سہولیات بلا تعطل فراہم ہوں اور عوامی زندگی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

مزید پڑھیں :اسرائیل نے لبنان میں زمینی کارروائی کا آغاز کر دیا،جا نئے ابھی تک کتنا جانی نقصان ہوا

متعلقہ خبریں