اہم خبریں

پاکستان میں سال کا پہلا چاند گرہن جزوی طور پر دیکھا جا رہا ہے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )پاکستان میں سال کا پہلا چاند گرہن جزوی طور پر دیکھا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دوپہر ایک بج کر چونتیس منٹ پر ہوا اور اس کا عروج چار بج کر چونتیس منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ جزوی چاند گرہن کے دوران زمین کا سایہ چاند کے کچھ حصے پر پڑتا ہے، جس سے چاند کا ایک حصہ عارضی طور پر مدھم یا سرمئی دکھائی دیتا ہے۔ یہ قدرتی فلکی مظہر شائقین فلکیات کے لیے خاص دلچسپی کا باعث بنتا ہے۔پاکستان کے مختلف شہروں میں یہ منظر صاف آسمان کے ساتھ دیکھا گیا، اور کئی مقامات پر ماہرین اور شہری دوربینوں اور آنکھوں کے ذریعے اس کا مشاہدہ کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں :اسرائیل نے لبنان میں زمینی کارروائی کا آغاز کر دیا،جا نئے ابھی تک کتنا جانی نقصان ہوا

متعلقہ خبریں