اہم خبریں

اسرائیل نے لبنان میں زمینی کارروائی کا آغاز کر دیا،جا نئے ابھی تک کتنا جانی نقصان ہوا

بیروت   ( اے بی این نیوز      ) اسرائیل نے لبنان میں زمینی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور متعدد مقامات سے سرحد عبور کر کے فوجی دستے اندر داخل ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرحدی علاقوں میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ لبنانی فوج نے سات سرحدی چوکیوں کو خالی کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی۔ دوسری جانب حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کی رامت ڈیوڈ ایئربیس کو نشانہ بنایا۔ تنظیم کے بیان میں کہا گیا کہ کنٹرول روم اور ریڈار سسٹم پر ڈرون حملے کیے گئے جو لبنان پر جاری بمباری کا جواب ہیں۔

اسرائیلی حملوں کے بعد باون افراد ہلاک اور ایک سو چون افراد زخمی ہوئے، جبکہ وزارت صحت نے ابتدائی طور پر اکتیس ہلاکتوں اور ایک سو انچاس زخمیوں کی تصدیق کی تھی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضاحیہ کے علاقے میں بھی ایک بڑا دھماکہ سنا گیا، جو حزب اللہ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ ادھر امریکہ نے لبنان میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مزید پڑھیں :ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیل کا سالوں پر محیط منصوبہ،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں