اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) حکومتی اور اپوزیشن وفود کے درمیان اہم ملاقات اختتام پذیر ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی مشاورت کے تناظر میں انتہائی اہمیت کی حامل تھی۔
حکومتی وفد کی سربراہی وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کی، جبکہ اپوزیشن وفد کی قیادت قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز نے مشترکہ طور پر سنبھالی۔ ملاقات میں سیاسی معاملات، پارلیمانی تعاون اور بانی پی ٹی آئی سے متعلق مقدمات سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے مؤقف کھل کر پیش کیا گیا اور آئندہ رابطوں کو جاری رکھنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ سیاسی کشیدگی میں کمی اور پارلیمانی عمل کو موثر بنانے کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔سیاسی معاملات اوربانی پی ٹی آئی کیسزسمیت اہم امورزیرغورآئے۔ملاقات کے اختتام پر حکومتی وفد واپس روانہ ہوگیا
مزید پڑھیں :ایران کے خلاف ابوظہبی اور متحدہ عرب امارات کا اتحاد،آئندہ کا لائحہ عمل بتا دیا،جا نئے کیا















