اسلام آباد(اے بی این نیوز )اپوزیشن لیڈر کا منصب سنبھالنے کے بعد محمود خان اچکزئی سے حکومت کا پہلا باقاعدہ رابطہ سامنے آگیا ہے۔ سیاسی حلقوں میں اس پیش رفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ حالیہ کشیدہ ماحول میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست مکالمہ شروع ہوا ہے۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ اور طارق فضل چودھری پر مشتمل حکومتی وفد نے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رانا ثنااللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل ہونے والی اہم بریفنگ کے لیے اپوزیشن لیڈر سے باقاعدہ درخواست کرنے جا رہے ہیں۔ یہ بریفنگ وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی اور قومی نوعیت کے معاملات پر تفصیلی آگاہی دی جائے گی۔ادھر بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی کہ رانا ثنااللہ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات جاری ہے اور وہ خود بھی حکومتی وفد کے ساتھ موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے اس ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا اور سیاسی کشیدگی میں کمی آئے گی۔
مزید پڑھیں :ایران معاملہ ہم تک بھی آئے گا، خطے کی صورتحال پیچیدہ اور حساس ہے،بیرسٹر گوہر















