کراچی( اے بی این نیوز ) کراچی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ بازار میں خریداروں کی دلچسپی دوبارہ بڑھنے لگی ہے۔ عالمی منڈی میں گراوٹ کے اثرات براہ راست مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔
فی تولہ سونا تیرہ ہزار نو سو روپے سستا ہو کر پانچ لاکھ انچاس ہزار نو سو باسٹھ روپے کی سطح پر آ گیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت گیارہ ہزار نو سو سترہ روپے کمی کے بعد چار لاکھ اکہتر ہزار پانچ سو تین روپے ہو گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک سو انتالیس ڈالر کمی کے بعد پانچ ہزار دو سو بہتر ڈالر تک آ گئی، جس کے باعث مقامی سطح پر بھی نرخ نیچے آئے۔
چاندی کی قیمت میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی۔ فی تولہ چاندی گیارہ سو چھیالیس روپے سستی ہو کر آٹھ ہزار نو سو چار روپے پر آ گئی، جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت نو سو تراسی روپے کمی کے بعد سات ہزار چھ سو تینتیس روپے ریکارڈ کی گئی۔
عالمی منڈی میں فی اونس چاندی چوراسی اعشاریہ بیس ڈالر پر آ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے بدلتے رجحانات کے باعث قیمتی دھاتوں میں یہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
مزید پڑھیں :آبنائے ہرمز معاملہ،تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،بحران پیدا ہو نے کا خدشہ















