راولپنڈی(اے بی این نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، اڈیالہ جیل اور عدالت کا وڈیو لنک سسٹم غیر فعال ہونے کے باعث آج بھی کوئی کارروائی نا ہوسکی۔
بانی پی ٹی آئی کی جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور شیریں مزاری عدالت میں پیش ہوئے۔
مقدمہ کے تفتیشی افسر و گواہان بھی عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان کو حاضری کے بعد واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر وڈیو لنک سسٹم فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے گواہان کو بھی طلب کرلیا۔
مزید پڑھیں۔وفاقی دارلحکومت میں کتے کے قتل کا مقدمہ درج















