تہران ( اے بی این نیوز ) ایران کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں ایک وسیع عسکری کارروائی کے بعد خطے میں شدید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ ایران نے اسرائیل کے نتین یاہو کے دفتر اور فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر سمیت تل ابیب، حیفا اور مشرقی بیت المقدس پر میزائل حملے کیے ہیں۔ ایرانی میڈیا نے حملہ کرنے والے ڈرونز اور استعمال شدہ اسلحے کی ویڈیوز بھی جاری کر دی ہیں، جس سے کارروائی کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسی دوران ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے بحرین، عراق، امارات اور کویت میں چھ امریکی اڈوں پر میزائل حملے کیے ہیں، جس کے بعد خطے میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے مختلف شہروں پر بھی میزائل داغے ہیں۔
مزید پڑھیں :ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نئے حملوں کا آغاز کر دیا















