باجوڑ ( اے بی این نیوز )سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ہونے کے پیش نظر خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں 39 تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام طلبہ اور اساتذہ کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بند کیے جانے والے اداروں میں تحصیل وادہ ماموند کے 9، لوئی ماموند کے 16 اور ناوگئی کے 14 اسکول شامل ہیں۔ یہ تمام تعلیمی ادارے پاک افغان سرحد کے قریب واقع حساس علاقوں میں قائم ہیں جہاں حالیہ دنوں میں سیکیورٹی خدشات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر لودن شاہد کے مطابق ایک ہفتے تک تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں گی۔ اس دوران سیکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا اور حالات بہتر ہونے کی صورت میں اسکول دوبارہ کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔باجوڑ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام متعلقہ اداروں کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد صرف اور صرف طلبہ اور تدریسی عملے کی سلامتی ہے۔
مزید پڑھیں :ایران کے خلاف جنگ میں شامل نہیں ہو نگے،نیٹو















