تہران ( اے بی این نیوز )سیکرٹری ایرانی سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران خود کو ایک طویل جنگ کے لیے تیار کر چکا ہے اور دشمنوں کو ان کی غلط فہمی پر پچھتانا پڑے گا۔
ان کے بیان کے مطابق ایران نے یہ جنگ شروع نہیں کی بلکہ ہماری مسلح افواج نے صرف دفاع کے لیے کارروائی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی اور اپنی چھ ہزار سال پرانی تہذیب کا دفاع کرے گا۔
علاوہ ازیں چینی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب اور عمان کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کیے، جبکہ چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے فرانسیسی ہم منصب سے بھی بات کی۔ اسی دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن کا قطر کے امیر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم بحران ؟سعودی عرب میں آئل ریفائنری بند، قطر نے گیس کی پیداوار روک دی















