اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق یہ ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداری میں ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے مختصر گفتگو بھی کی۔ ملاقات کی نوعیت اور تفصیلات کے حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔
سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، تاہم دونوں جانب سے اس پر مزید تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں :مرد وکیل کی خاتون وکیل پر تھپڑوں کی بارش،جا نئے وجہ















