اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پاکستان اپنی سلامتی کا تحفظ کرنا بخوبی جانتا ہے اور قومی دفاع کے معاملے میں مکمل طور پر باصلاحیت ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دفاعی مؤقف اور حکمت عملی ایران سے مختلف اور خودمختار بنیادوں پر قائم ہے۔ پاکستان کسی بھی ملک کی پالیسی کا حصہ نہیں بلکہ اپنے قومی مفادات اور سیکیورٹی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرتا ہے۔پاکستان ایران نہیں، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور کسی قسم کی افراتفری یا کشیدگی نہیں چاہتا، تاہم اگر قومی سلامتی کو چیلنج کیا گیا تو مؤثر اور بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔
مزید کہا گیا کہ پاکستان ذمہ دار ریاست کے طور پر علاقائی استحکام، سفارتی حل اور باہمی احترام کی پالیسی پر کاربند ہے۔
مزید پڑھیں :تین امریکی ایف15 طیارے تباہ















