اہم خبریں

امن عامہ کو لاحق خدشات، اسکول بند رکھنے کا اعلان

پشاور(اے بی این نیوز)ایڈیشنل چیف سیکریٹری مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے گلگت اوراسکردو میں کل بند رہیں گے، تمام طلبہ، والدین اورمتعلقہ عملہ جاری کردہ ہدایات پرعمل کریں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ خیبر نے بھی تحصیل لنڈی کوتل کے سرحدی علاقوں میں سرکاری اسکول غیرمعینہ مدت کےلئے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق فیصلہ طلبا اور استاتذہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا، تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے متعلق لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے دہشتگردی کے ممکنہ خطرات اور امن عامہ کو لاحق خدشات کے پیش نظر صوبہ بھرمیں 7 روز کیلیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے فوری طور پر اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے انٹیلیجنس رپورٹس کےمطابق حساس اجتماعات دہشتگردی کا ہدف بن سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق فرقہ وارانہ کشیدگی اور امن عامہ میں خلل کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کیے گئے۔ پنجاب میں 4 یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماع پر پابندی عائدکی گئی ہے۔

مزید پڑھیں۔آبنائے ہرمز کی بندش: تیل کی عالمی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ، فی بیرل 100 ڈالر تک بڑھنے کا امکان

متعلقہ خبریں