بیجنگ ( اے بی این )چین کی جانب سے اسرائیل میں نئی سرمایہ کاری معطل کرنے کے اعلان کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈیوں میں بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کو سرمایہ کاری کے لیے غیر سازگار قرار دیتے ہوئے نئی معاشی شراکت داریوں کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں جاری یا مجوزہ بڑی سرمایہ کاری مؤخر کی جا سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے مکمل سرکاری تفصیلات تاحال واضح نہیں۔۔دوسری جانب اسرائیل کی معیشت میں چینی سرمایہ کاری خاص طور پر ہائی ٹیک، بندرگاہوں اور تعمیراتی منصوبوں میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔ اگر یہ معطلی طویل مدت تک برقرار رہتی ہے تو اس کے اثرات دونوں ممالک کی تجارتی سرگرمیوں پر پڑ سکتے ہیں۔تاحال دونوں ممالک کی جانب سے اس فیصلے کی مکمل تفصیلات اور طویل مدتی اثرات کے بارے میں باضابطہ وضاحت سامنے آنا باقی ہے۔
مزید پڑھیں :تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادار وں میں آج تعطیل کا اعلان















