اہم خبریں

برطانیہ کاتہران حملوں کے خلاف جوابی اقدام کا اعلان، ایرانی ڈرون مار گرایا

لندن ( اے بی این   )مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران برطانیہ نے ایرانی حملوں کے خلاف جوابی اقدام کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی حکام کے مطابق قطر کی جانب بڑھنے والے ایک ایرانی ڈرون کو مار گرایا گیا۔رائل ایئر فورس کی جانب سے کارروائی کی گئی جبکہ برطانوی وزارت دفاع نے اس کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون کو خطے میں تعینات برطانوی طیاروں نے نشانہ بنایا۔

حکام کے مطابق طیارے دفاعی مشن پر مشرقِ وسطیٰ کی فضاؤں میں موجود تھے۔برطانوی وزیراعظم نے بیان میں کہا کہ ہمارے طیارے دفاع کے لیے تعینات تھے اور اتحادی ممالک کے تحفظ کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ برطانیہ خطے میں استحکام برقرار رکھنے اور اپنے شراکت داروں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔تاحال ایران کی جانب سے اس دعوے پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں :ایران کیخلاف جنگ کب تک جاری رہ سکتی ہے،ٹرمپ نے ٹائم فریم دیدیا،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں