اسلام آباد ( اے بی این نیوز )موجودہ صورتحال کے پیش نظر جامعہ کراچی میں آج تدریسی عمل معطل رہے گا۔ ترجمان کے اعلامیے کے مطابق آج ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں، جبکہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ادھر اسلام آباد میں قائد اعظم یونیورسٹی کو بھی آج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رجسٹرار کے مطابق موجودہ حالات کے تناظر میں یہ فیصلہ طلبہ اور عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
دوسری جانب انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے اعلان کیا ہے کہ آج کلاسز آن لائن ہوں گی۔ تاہم اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈینز، چیئرپرسنز اور انتظامی عملہ معمول کے مطابق کیمپس میں موجود رہے گا تاکہ انتظامی امور جاری رہ سکیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق طلبہ کو بروقت آگاہ کیا جائے گا اور تمام فیصلے حالات کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں :آبنائے ہرمز کی بندش، پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہو گئیں















