اہم خبریں

ایرانی بحریہ کے 9 جہاز تباہ کر د یئے،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( اے بی این نیوز     )ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایرانی بحریہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایرانی بحریہ کے 9 جہاز تباہ کر دیے ہیں اور بڑی حد تک بحریہ کے ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکی نیوی مؤثر کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور مزید اہداف کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے باقی ماندہ جہازوں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے اور جلد بقیہ جہاز بھی سمندر میں ڈبو دیے جائیں گے۔

تاحال ایران کی جانب سے ان دعوؤں کی تصدیق یا تردید کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں :امریکہ کے سینکڑوں فوجی ہلاک اور زخمی کر چکے ہیں، امریکی ٹینکر سمندر میں جل رہے ہیں،ایران کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں