اہم خبریں

امریکہ کے سینکڑوں فوجی ہلاک اور زخمی کر چکے ہیں، امریکی ٹینکر سمندر میں جل رہے ہیں،ایران کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا،جا نئے تفصیلات

تہران (اے بی این نیوز)ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جھڑپوں اور حملوں کے دوران اب تک 560 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ نقصانات خطے میں جاری عسکری کارروائیوں کے نتیجے میں ہوئے۔ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ 3 امریکی اور برطانوی آئل ٹینکروں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ٹینکر خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں موجود تھے اور حملے کے بعد ان میں آگ بھڑک اٹھی۔

پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ نشانہ بنائے گئے امریکی اور برطانوی ٹینکر اس وقت سمندر میں جل رہے ہیں۔تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق سامنے نہیں آئی، جبکہ امریکا اور برطانیہ کے حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔ دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ صورتحال نہایت حساس ہے اور متضاد اطلاعات کے باعث حقائق کی تصدیق میں وقت لگ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں :آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت اور سیکیورٹی بارے مزید چشم کشا انکشافات سامنے آگئے،جا نئے کیسے نشانہ بنا یا گیا

متعلقہ خبریں