اسلام آباد (اے بی این نیوز)آپریشن غضب للحق کے حوالے سے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں 415 افغان طالبان ہلاک ہوئے جبکہ 580 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران افغانستان کے اندر 46 مقامات پر مؤثر فضائی حملے کیے گئے۔ ان کے مطابق افغان طالبان رجیم کی 182 چیک پوسٹس تباہ کر دی گئیں جبکہ 31 چیک پوسٹس پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ اس آپریشن میں افغان طالبان رجیم کے 185 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :امریکہ نے ایران کی زیر زمین بیلسٹک میزائل تنصیبات پر 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرا دیا















