اہم خبریں

ایران ،امریکہ جنگ،تازہ ترین،جا نئے اس جنگ نے کتنے ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ا ور کتنی تباہی ہوئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) 28 فروری سے یکم مارچ 2026 تک ایران کی جانب سے مختلف ممالک پر میزائل اور ڈرون حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن کے مطابق مجموعی طور پر 11 ممالک نشانے پر رہے جبکہ 824 سے زائد میزائل اور ڈرون استعمال کیے گئے۔ ایران کی جانب سے مجموعی طور پر تقریباً 465 میزائل اور 357 ڈرون داغے گئے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل پر سب سے زیادہ حملے کیے گئے جہاں تقریباً 200 سے زائد میزائل اور 270 ڈرون داغے گئے۔متحدہ عرب امارات پر تقریباً 140 میزائل اور 12 ڈرون داغے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ قطر پر 66 میزائل فائر کیے گئے۔

بحرین پر تقریباً 130 میزائل جبکہ عراق میں خصوصاً اربیل کے علاقے پر 7 میزائل اور ڈرون حملے رپورٹ ہوئے۔ عراق میں درجنوں ڈرونز کی پرواز دیکھی گئی جن میں سے 9 ڈرون مار گرائے گئے۔شام میں ایک میزائل حملے کی اطلاع ہے جبکہ قبرص پر 2 میزائل داغے گئے۔ اردن میں تقریباً 36 ڈرون داخل ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں سے بعض کو ناکارہ بنایا گیا۔

عمان پر 2 میزائل اور 3 ڈرون جبکہ سعودی عرب میں 2 میزائل یا ڈرون گرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق بعض اطلاعات میں پاکستان اور افغانستان کا بھی ذکر کیا گیا ہے تاہم ان کے بارے میں تفصیلات واضح نہیں ہو سکیں۔

مزید پڑھیں :ایران کی نئی قیادت بارے ٹرمپ کا نیا دعویٰ سامنے آگیا ،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں