اہم خبریں

ایران کے 48 رہنما مارے جا چکے ہیں،ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (اے بی این نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران پر حملہ نہ کیا جاتا تو دو ہفتوں کے اندر وہ جوہری ہتھیار بنا لیتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ حملوں میں ایران کے 48 رہنما مارے جا چکے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ انہیں کسی چیز کی فکر نہیں ہے اور حالات ٹھیک چل رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ہمیشہ وہی کرتے ہیں جو درست ہوتا ہے۔

ان کے اس بیان نے عالمی سطح پر مختلف ردعمل کو جنم دیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حمایتی اور مخالف دونوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں :گلگت بلتستان بھر کے علماء کرام اور مشائخ عظام کے ہنگامی اجلاس،ملنے والی ہدایات کا انتظار کیا جائے گا،اعلامیہ جاری

متعلقہ خبریں