اہم خبریں

ایران امریکہ جنگ،سپریم لیڈر کی شہادت،پاکستان میں ہنگامے پھوٹ پڑے،16 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

اسلام آباد (اے بی این نیوز ) اسلام آباد میں جاری احتجاج کے دوران کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب پولیس فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حالات اچانک بگڑنے پر بھگدڑ مچ گئی اور کئی مظاہرین گولیوں کی زد میں آ گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نو زخمیوں کو فوری طور پر پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے دو مظاہرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جبکہ دیگر زخمیوں کا طبعی معائنہ اور علاج جاری ہے۔ مجموعی بور پر 61 افراد جاں بحق ہو ئے۔

واقعے کے بعد شہر میں فضا سوگوار ہو گئی ہے اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ مختلف حلقوں کی جانب سے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور صورتحال پر نظر رکھیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور حالات کو قابو میں رکھنے کی کوشش جاری ہے۔پاکستان کے مختلف شہروں میں ایران سے متعلق کشیدگی کے خلاف ہونے والے احتجاجات بڑے سانحات میں بدل گئے ہیں، جس سے ملک بھر میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

گلگت-بلتستان کے علاقے میں مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ مقامی حکام کے مطابق اس علاقائی تنازع کے باعث چھ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ اسی دوران ملک کے دیگر حصوں میں بھی مظاہروں اور پولیس کے ردِعمل کے باعث مزید ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج کے دوران سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے تصادم میں کم از کم چھ افراد مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے، جب کہ کچھ رپورٹس میں ہلاکتوں کی تعداد 9 تک بتائی گئی ہے۔

یہ احتجاج اس وقت بھڑکے جب ایران کے اعلیٰ رہنما کی ہلاکت اور اس کے بعد شدّت پسندانہ حملوں کے نتیجے میں عوامی غم و غصہ سڑکوں پر نکل آیا۔ مجموعی طور پر چند گھنٹوں کے اندر پاکستان میں مختلف شہروں میں احتجاجات میں کم از کم 16 افراد کی ہلاکت رپورٹ کی گئی ہے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور صورتِ حال انتہائی نازک نظر آ رہی ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ امن و امان بحال رکھنے کے لیے اضافی فورسز تعینات کی جا رہی ہیں، اور مظاہرین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پرامن طریقے سے اپنے مطالبات کا اظہار کریں۔

مزید پڑھیں :ایران کا امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر میزائل حملہ،چار بیلسٹک میزائل داغ دیئے

متعلقہ خبریں