اہم خبریں

مظاہرین کے جذبات اور احساسات کو سمجھنا وقت کی اہم ضرورت ہے،مریم نواز

لاہور ( اے بی این نیوز      )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تازہ پیغام میں کہا ہے کہ مظاہرین کے جذبات اور احساسات کو سمجھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو واضح ہدایت جاری کی کہ احتجاج کرنے والوں کے ساتھ عزت، احترام اور تحمل کے ساتھ پیش آیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہر مسلمان اس وقت دکھی ہے اور سب کے دل رنجیدہ ہیں، مگر امن و امان کو برقرار رکھنا بھی ہم سب کا اولین فرض ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قانون کی پاسداری اور امن کا قیام اجتماعی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔

اپنے سوشل میڈیا بیان میں وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ مظاہرین کے لیے افطار کا باقاعدہ بندوبست کیا جا رہا ہے تاکہ روزہ داروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں ہم سب ایک ہیں اور اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں جو حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر پرامن رہنا سب کی ذمہ داری ہے۔یہ پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور صارفین کی بڑی تعداد وزیراعلیٰ کے اس اقدام کو سراہ رہی ہے۔

مزید پڑھیں :آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پرنجف اور کربلا میں سوگ کا عالم،مشہد امام رضا کے روضے پر سیاہ پرچم لہرادیاگیا

متعلقہ خبریں