ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس وقت آپ کو فکر اپنے مستقبل کی ہے اور اس کےلئے بحکم اللہ قدم اٹھانے کا اچھا وقت ہے آپ بسم اللہ کر کے قدم بڑھائیں انشاءاللہ بہترین راستے نکل آئیں گے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن لوگوں نے ماضی میںبہت سخت وقت برداشت کیا ہے اب اُنکے راستے کھلنا شروع ہوں گئے انشاءاللہ آپ کو واضح طور پر بہتری کی خبریں بھی آنا شروع ہونگی وہ بھی آج سے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جوک لوگ کافی دِنوں سے کسی بڑے مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں وہ انشاءاللہ اب اور آج ہی اس سے نکل جائیں گے۔ کوئی بڑی خبر آپ کے لئے سکون کا باعث ثابت ہو گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کافی دِنوں سے ایک ہی چیز کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں وہ اب اس سے نجات حاصل کر لیں ورنہ وبالِ جان بن جائے گی اور آپ بھی اب ضد چھوڑ دیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
حالات اب اس تیزی سے بدل رہے ہیں کہ آپ کو اندازہ بھی نہیں ہے کہ اس میں آپ کےلئے کیا کیا بہتری ہے۔ آپ صورتحال پر نظر رکھیں، بہت کچھ معلوم ہو جائے گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو مقام آپ کبھی کھو چکے تھے وہ انشاءاللہ اب دوبارہ ملنا شروع ہو جائے گا آپ کو ایک بڑا مالی فائدہ بھی مل سکتا ہے اور جو کام آپ چاہ رہے ہیں وہ ہو جائے گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اب بہتر حالات سے واسطہ پڑے گا آپ نے بہت دن مشکل میں گزارے ہیں اور اس وقت آپ کو روز بروز ایک خبر بہتری کی ملنا شروع ہو جائے گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ پھر بدنظری میں آ گئے ہیں اس کی وجہ سے آپ کو اپنے کاموں میں رکاوٹوں کا سلسلہ شروع ہوتا محسوس ہو گا آپ جس بھی طرح ممکن ہو صدقہ دیں، نظر اتاریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو چیز ناممکن ہے لگتا ہے آپ اس کے پیچھے بھاگ رہے ہیں اِس طرح ممکن نہیں ہو گا اُس کا ملنا۔ آپ جو مل رہا ہے اُس کا شکر ادا کریں اگر آگے بڑھنا ہے تو۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کافی دِنوں سے آپ کو تنگ کر رہے ہیں آپ اُن سے دور ہو جائیں اور مکمل خاموشی اختیارکر لیں۔اِس وقت آپ کو صرف اپنی حفاظت کرنا ضروری ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
عشق و محبت جسمانی کشش جیسے فیصلے سے نکل آئیں ان دِنوں ایسا کرنا اور سوچنا جہاں گناہ گار کرے گا وہاں اس کے وہ نقصانات ہوں گے آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ کسی بھی مقدمے انکوائری جیسے معاملات میں مبتلا ہیں وہ انشاءاللہ اب آزادی حاصل کر لیں گے اور بعض افراد کے اپنوں کے ساتھ اختلافات دوری کا سبب بنے گے۔















