اسلام آباد (اے بی این نیوز)وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔حکام نے ڈی آئی جی، ایس ایس پیز، ایس ایچ اوز سمیت تمام افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ تمام افسران اور ملازمین کو فوری طور پر ڈیوٹی پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی سخت کر دی گئی ہے جبکہ حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے۔ گشت میں اضافہ اور چیکنگ کے عمل کو بھی مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔
مزید پڑھیں :ٹی 20ورلڈ کپ ، سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پا کستان کو کتنے رنز سے جیتنا ہو گا، آج کا میچ فیصلہ کن















