اہم خبریں

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگ گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد ریسکیو اور فائر فائٹرز کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق آگ بجھانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ دشوار گزار راستوں کے باعث فائیر فائٹرز کو پیدل پہاڑی علاقوں تک پہنچنا پڑا تاکہ آگ کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اقدامات کے بعد آگ پر قابو پانے کی کوششیں مؤثر انداز میں جاری ہیں اور توقع ہے کہ کچھ ہی دیر میں مکمل طور پر آگ بجھا دی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں کا رخ نہ کریں اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔

مزید پڑھیں :پاکستان افغانستان کےساتھ اچھاکررہاہے مداخلت نہیں کروں گا،ٹرمپ

متعلقہ خبریں