واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ان کے تعلقات خوشگوار ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ معاملات بہتر انداز میں سنبھال رہا ہے اور وہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔پاکستان افغانستان کےساتھ اچھاکررہاہےمیں مداخلت نہیں کروں گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور خطے میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں اور وہ پاکستان کی قیادت کی صلاحیتوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے فیلڈ مارشل کو عظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیادت کا کردار خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم ہے۔
مزید پڑھیں :ٹی 20ورلڈ کپ ، سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پا کستان کو کتنے رنز سے جیتنا ہو گا، آج کا میچ فیصلہ کن















