اہم خبریں

ٹی 20 ورلڈ کپ ، سیمی فائنل میں پہچنے کیلئے پا کستان کو کتنے رنز سے جیتنا ہو گا، کل کا میچ فیصلہ کن

کولمبو (اے بی این نیوز)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ کل کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل تک رسائی کے لیے پاکستان کو اس میچ میں واضح مارجن سے کامیابی درکار ہے۔ٹورنامنٹ کی موجودہ صورتحال کے مطابق اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو اسے سری لنکا کو کم از کم 65 رنز سے شکست دینا ہوگی تاکہ بہتر رن ریٹ کے ساتھ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہ سکے۔

اگر پاکستان کو ہدف کا تعاقب کرنا پڑا تو قومی ٹیم کو مطلوبہ اسکور 13 اوورز کے اندر حاصل کرنا ہوگا۔ ایسی صورت میں بیٹنگ لائن اپ کو جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی جبکہ بولرز کو بھی حریف ٹیم کو کم اسکور تک محدود رکھنا ہوگا۔

مزید پڑھیں :آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

متعلقہ خبریں