اسلام آباد (زمان مغل ) سابق ڈائریکٹر محکمہ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ ڈاکٹر طارق بنگش نے ادارے میں مبینہ سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ چیئرمین محکمہ وائلڈ لائف رعنا سعید اور دیگر افسران بھی ان بے ضابطگیوں میں شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے میں مقدمہ بھی درج کیا جا چکا ہے۔
ڈاکٹر طارق بنگش نے دعویٰ کیا کہ محکمانہ تقرریاں ذاتی مفادات کے تحت کی گئیں اور بعض نجی فلاحی تنظیموں سے رقوم ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کر کے من پسند طریقوں سے خرچ کی گئیں، جو مبینہ طور پر قانونی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے الزامات کے ثبوت منظر عام پر لائیں گے اور اس معاملے میں قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف یا نامزد افسران کی جانب سے ان الزامات پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور حتمی حقائق تحقیقاتی عمل مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔
مزید پڑھیں :آپریشن غضب للحق ، افغان چیک پوسٹ ،سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیاں جاری















